سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری، تحریک انصاف امیر ترین

1
0 0
Read Time:1 Minute, 45 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، حکمران جماعت تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت ہے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف 31 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی، ایک سال کے اندر اس کے اثاثوں میں 22 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

تحریک انصاف نے سمندرپارپاکستانیوں سے 6 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز لیے، جن میں سے امریکہ میں مقیم سمندرپارپاکستانیوں سے 1 کروڑ 26 لاکھ وصول کیے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے 4 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا فنڈ وصول کیا۔

تحریک انصاف نے پارٹی کے 6 اکاوٴنٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے ہیں اور عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا جس کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزار 955 روپے نکلی اور ایک سال میں اس کے اثاثوں میں 2 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا، جبکہ اس نے پارٹی ٹکٹس 11 کروڑ 97 لاکھ میں دیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا بینک بیلنس ہے اور اس نے 9 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی مد میں وصول کیے۔

شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے جو صرف 1 لاکھ 38 ہزار روپے اثاثوں کی مالک ہے، تحریک لبیک پاکستان کو چندے کی مد میں 50 لاکھ روپے ملے۔

ایم کیو ایم پاکستان کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چندہ ملا ہے جبکہ جماعت اسلامی 10 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *