سال 2019، لندن کا سیاحتی مقامات میں پہلا نمبر

نیویارک( نیٹ نیوز) سال 2019 کے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں لندن سرفہرست رہا۔

پیرس

موسم بہار کی تعطیلات سے قبل عالمی ادارے نے ایسے سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی جس کا اہم مقصد مسافروں کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔

برطانوی دارالحکومت لندن دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات میں سرفہرست رہا ، پیرس دوسرے، روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے، انڈونیشیا کا جزیرہ بالی پانچویں نمبر پر رہا۔

فہرست میں ایمپائر اسٹیٹ چھٹے، امریکا کے شہر لاس اینجلس ساتویں، سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ آٹھیوں، مراکش سٹی نویں اور دبئی دسویں نمبر پر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مقامات کی درجہ بندی غیر ملکی سیاحتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے مرتب کی گئی، فہرست میں شہروں کے ساتھ محفوظ ترین تفریح گاہوں کے نام بھی پیش کیے گئے۔

گزشتہ برس کی فہرست کے حساب سے مراکش اور دبئی نے درجہ بندی میں ترقی کی، غیرملکی سیاحوں نے ان دونوں شہروں کے متعدد مقامات کو محفوظ ترین قرار دیا۔

بالی ،انڈونیشیاء

امریکا کے شہر نیویارک تنزلی کے بعد 13ویں، ہینوے 15 اور ٹوکیو 16ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

ہانگ کانگ کا پسندیدہ ترین مقام غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز نہ بن سکا اسی باعث اْس کی بھی درجہ بندی میں تنزلی کے بعد 22ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ سڈنی بھی چار درجے نیچے چلا گیاہے۔

Comments are closed.