زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

0
0 0
Read Time:55 Second

فوٹو : پی سی بی

اسلام آباد: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

دبئی کے راستےزمبابوے کی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور عملے کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔

طے شدہ اصول کے مطابق زمبابوے کے کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے جائیں گے اور زمبابوے کے کھلاڑیوں کو 7 روز تک کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مہمان ٹیم کی قرنطینہ اور ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »