جماعت الدعوۃاور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری

70
0 0
Read Time:53 Second

لاہور(ویب ڈیسک ) وزارت داخلہ نے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن پر چند روز قبل پابندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن پر پابندی لگائی ہے۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا تھا ۔

اجلاس میں تمام صوبائی حکومتوں کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *