افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد جہنم واصل

فوٹو:فائل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ شرپسندوں کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز ہر فتنے پر قابو پانے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کسی ممکنہ تباہی سے بچالیا، افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین غیر ملکی پراکسیز کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.