پنجاب اسمبلی کے 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف اسپیکر نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پنجاب اسمبلی کے 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف اسپیکر نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا،پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کےارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔
واضح رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامی آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی۔
ملک احمد خان نے 28 جون کو اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار کرلیا گیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے تھے اور ریفرنس دائر کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل تھا۔
واضح رہے کہ اسپیکر ملک احمد خان نے موقف اپنایا ہے کہ وہ آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے ،دوسری طرف آئین کے حوالے سے ملک بھر میں خلاف ورزیوں پرآوازیںبلند ہورہی ہیں۔
Comments are closed.