کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس گہری کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
فوٹو : سوشل میڈیا
ژوب : کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس گہری کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہو گئے، حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، 8 افراد شدید زخمی ہیں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، دشوار گزار پہاڑی علاقہ کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے.
زمینی حقائق ڈاٹ کام’ کے رابطہ کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے
حادثے میں 40 افراد کے جاں ہونے کی تصدیق کی ہے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے.
کوئٹہ میں ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آیا اور حادثے کا شکار ہونے والی بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں اس کے اپنے مسافروں کے علاوہ ایک خراب ہونے والی دوسری بس کے مسافر بھی سوار تھے۔
ان کے مطابق بظاہر بس میں معمول سے زیادہ افراد موجود تھے تاہم متعلقہ افسران حادثے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا تاہم مقامی حکام کے مطابق بس ایک گہری کھائی میں گری جس کی وجہ سے مسافروں تک پہنچنے اور ان کو ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، دانہ سر انتظامی لحاظ سے بلوچستان کے ضلع شیرانی کا حصہ ہے جو کوئٹہ سے اندازاً چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرق میں واقع ہے ۔
شیرانی کی سرحد شمال مشرق میں خیبر پشتونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے لگتی ہے، ضلع شیرانی میں دانہ سر سے شاہراہ کوئٹہ اور خیبر پشتونخوا اور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان دشوار گزار مگر مختصر ترین شاہراہ ہے۔
Comments are closed.