بھارتی کبڈی ٹیم شرمندہ، سینہ تان کر ترنگا تھامنے والوں سے بھارت کااظہار لا تعلقی

ویب ڈیسک
فوٹو :سکرین گریب

لاہور: اسے کہتے ہیں پیٹھ میں چھرا گھوپنا، بھارتی کبڈی پلیئرز اپنا قومی پرچم تھا کر فخر سے بھارتی کھلاڑی ہونے کے دعویدار ہیں انڈیا سے ان کے ساتھ لاتعلقی کا اعلان کردیا گیا ہے.

لاہور میں جاری کبڈی ورلڈ کپ

بھارت کی کبڈی ٹیم لاہور میں جاری کبڈی ورلڈکپ 2020 میں شریک ہےاور یہ اپنے ملک سے تمام سفری دستاویزات مکمل کرکے اور متعلقہ اداروں کو بتا کر پاکستان آئے ہیں کہ وہ کبڈی کا ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں.

لاہور میں 9 فروری سے جاری کبڈی ورلڈکپ میں بھارت کا 60 رکنی دستہ شریک ہے، میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم نے جرمنی کے خلاف میچ بھی کھیلا اور کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبڈی ورلڈکپ کے لیے کوئی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی جبکہ بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی پاکستان ٹیم بھیجنے کے حوالے سے ہاتھ اٹھادیے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن اور بھارت کی وزارت کھیل کی جانب سے بھی کسی بھی بھارتی کھلاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہےاور بھارتی حکام نے کبڈی ورلڈکپ میں شریک ٹیم کو ’اَن آفیشل‘ قرار دے دیا ہے ۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے بھی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی اجازت کے حوالے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی بھارتی پرچم اور نام کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو بھی پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بھارتی کبڈی ٹیم کے کوچ ہرپریت سنگھ بابا کے حوالے سے اب بھارتی میڈیا نے یہ پھلجھڑی چھوڑی ہے کہ وہ اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑی انفرادی حیثیت سے کھیل رہے ہیں، گزشتہ سال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے انفرادی طور پر دعوت دی گئی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف امیچرکبڈی فیڈریشن آف انڈیا پاکستان میں موجود بھارتی ٹیم سے لاتعلقی کا اعلان کررہی ہے تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر ان کے نام سے بنے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی ٹیم کی پاکستان میں سرگرمیوں سے آگاہ کیا جارہا ہے اور ساتھ ساتھ میچ کے نتائج بھی بتائے جارہے ہیں۔

دوسرے الفاظ میں یہ کہا جائے کہ بھارت نے اپنے ہی 60 رکنی دستہ کی ییٹھ میں چھرا گھونپا ہے تو بے جا نہیں ہوگا یقیناً ایونٹ میں شریک بھارتی کھلاڑیوں کو کتنی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب وہ اپنا پرچم تھامے بھارتی ٹیم کہلا رہے تھے پیچھے سے انھیں ماننے سے انکار کر دیا گیا.

ایسی صورتحال میں اگر بھارتی ٹیم ورلڈ کپ جیت گئی تو پھر کیا ہوگا؟ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹیم کے بیشتر کھلاڑی بھارت کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں اسی لئے سینہ تان کر خود کو بھارتی کھلاڑی کہتے رہے لیکن بھارتی حکام نے کھیلوں میں بھی سیاست کرنا نہ چھوڑی اور اپنے ہی لوگوں کو بے توقیر کر دیا.

Comments are closed.