بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات،ان کی طبیعت کافی خراب ہے، بلاول

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہو گئی۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھاکہ نواز کی طبیعت کافی خراب ہے. وہ 3 بار ملک کے وزیراعظم رہنے کے باوجود قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جس سے پاکستان کا دنیا میں تاثر اچھا نہیں جا رہا.

انھوں ن کہا حکومت ان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کرے. نوازشریف اپنے اصولوں پر قائم ہیں، نہیں لگتا کوئی ڈیل ہو رہی ہے. وہ کہتے ہیں نظریاتی ہوں، نظریاتی سیاست ہی کریں گے.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماوٴں کے ہمراہ آج نوازشریف کی عیادت کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ ملاقات کے دوران قمر زمان کائرہ، مصطفے نوا ز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ موجود تھے۔

بلاول نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا، صرف ان کی طبیعت دریافت کی ہے۔

Comments are closed.