بدعنوانی دیکھ کر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا،چیئرمین نیب

0
0 0
Read Time:1 Minute, 3 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہےکسی شعبے میں بے جا مداخلت نہیں کی، ثابت ہو جائے ایک تاجر نے بھی نیب کے خوف سے ملک چھوڑا تو گھر چلا جاؤں گا.

صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہاحکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ریاست ہمیشہ قائم رہے گی، پانچ سو کی جگہ پانچ لاکھ خرچ کرنے کا پوچھا تو کیا غلط کیا۔

جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہے، اربوں روپے ریکور کر کے حکومتی خزانے میں جمع کرائے، تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا.

چیئرمین نیب نےکہا تاجروں، سرمایہ کاروں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے، کسی سرمایہ کار سے آج تک یہ نہیں پوچھا، آپ سرمایہ کہاں سے لائے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایک صورت میں ضرور پوچھا اگر آپ نے منی لانڈرنگ کی، پورے ملک میں کہیں نظر نہیں آیا کہ اربوں ڈالر کہاں خرچ ہوئے، حکومت اور ریاست پاکستان میں واضح فرق ہے.

چئیرمین نیب نے کہا سازگار ماحول سے ہی ملک میں سرمایہ کاری آتی ہے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث امن و امان بحال ہوا، بدعنوانی کو دیکھ کر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا، عوام رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سوچ سمجھ کر کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »