ایک بار پھر تمام نظریں امریکہ پر ہیں،مہوش حیات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فلمی اداکارہ مہوش حیات نے بھی امریکہ میں تبدیلی کو پر ردعمل دیا ہے کہتی ہیں ایک بار پھر تمام نظریں امریکا کی جانب ہوگئیں۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر لکھا ہےکہ جوزف بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے متعلق واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی گونج دنیا بھر میں ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دلچسپ 4 سال بعد امید کرتی ہوں کہ یہ امریکا میں میرے دوستوں اور ہم سب کے لئے ایک نئی شروعات کا اشارہ ہے۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1351944065785409537?s=19

واضح رہے جوبائیڈن نے کل ہی امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اور ڈیموکریٹ رہنما کمالا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں۔

تقریب میں امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈیموکریٹ کے 78 سالہ جو بائیڈن سے حلف لیا جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی، تاہم نائب صدر مائیک پینس تقریب میں موجود تھے.

Comments are closed.