اپوزیشن 8 دسمبرکوفیصلہ کرے اور استعفے دیدے،شاہ محمود

فوٹو: فائل

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پی ڈی ایم وقتی الائنس ہے اور ان میں کوئی نظریاتی ہم آہنگی نہیں ہے اپوزیشن 8 دسمبر کو فیصلے کرے اور استعفے دیدے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے اجلاس میں کہا تھا اپوزیشن کو نہ روکیں، مشورہ دیں جب کہ وبا تسلیم کرکے جلسے کرنا اپوزیشن کا دہرا معیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اپوزیشن اپنے مفاد کے لیے انسانی جانوں سے کھیل رہی ہے، اندازوں کے مطابق جنوری میں کورونا وبا مزید بڑھ سکتا ہے۔

اپوزیشن کو ایسی صورتحال میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، ہم ان کو جلسوں سے نہیں روکیں گے، ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے لہذا سیاسی قیادت کو عوام کا تحفظ کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام وبا کی دوسری لہر میں اور ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے، حالات غیرمعمولی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں کریں گے تو سب متاثر ہوں گے لہذا غیرضروری سرگرمیوں کو موخر کر دیا جائے، عوام کو بھی صورتحال کا ادراک ہونا چایئے فضا ایسی سرگرمیوں کے لئے موافق نہیں ہے۔

Comments are closed.