اپوزیشن لیڈر شہبازشریف برطانیہ چلے گئے

لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لندن روانہ ہوگئے، وہ لندن میں 10 سے 12 دن قیام کریں گے۔

شہبازشریف غیرملکی ائیرلائین سے لندن روانہ ہوئے، وہ دوحہ کے راستے لندن پہنچیں گے، جہاں دس سے پندرہ دن قیام کریں گے۔

روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کہنا تھا کہ اللہ نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی سے نوازا۔

پوتی کاپیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا، میں ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے پوتے پوتی کو نہیں دیکھ سکا۔

اپوزیشن لیڈر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا عدالتی حکم پرمجھے ضمانت ملی،نام ای سی ایل سے نکالاجاچکاہے ، پوتے،پوتی کودیکھنے لندن جارہاہوں،اپناطبعی معائنہ کراوٴں گا اور انشااللہ جلد وطن واپس آوٴں گا۔

یاد رہے 26 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، ان کا نام گزشتہ ماہ نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

Comments are closed.