احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، مستحقین کورقم ادائیگی کا عمل جاری

فوٹو :ٹوئٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث حکومت کی طرف سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی کفالت کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز ہوگیا، 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیےجارہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیوں کا آغازہوگیا ہے، ادائیگی مراکز پرکورونا سے بچاؤکے حوالے سے خاص اقدامات کئے گئے ہیں۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ٹنڈومحمدخان میں کفالت صارفین کوادائیگیاں شروع کردی گئی ہیں ، احساس ایمرجنسی کیش کیلئےملک بھرمیں 17ہزار پوائنٹ ہیں، تمام کیش پوائنٹس پرتمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

احساس صارفین کی صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے رقوم کے بائیومیٹرک ادائیگی مراکز اور وہاں قائم کاؤنٹروں کی تعداد میں خٓاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ جمع ہو۔ یہ تصاویرپنجاب کے اضلاع شیخوپورہ اورننکانہ صاحب کے ادائیگی مراکز کی ہیں جہاں رقوم کی ادائیگیاں جاری ہیں۔

https://twitter.com/SaniaNishtar/status/1248139487055687681

اس حوالے سے گذشہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کل سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار فی کس رقم تقسیم ہوگی، دو سے ڈھائی ہفتے میں تمام مستحقین کو رقم پہنچ جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ فنڈز کی تقسیم شفاف اور سیاسی مداخلت سے پاک ہوگی، سترہ ہزار مراکز سے رقوم تقسیم کی جائیں گی۔ دیانت داری سے حق داروں تک ان کا حق پہنچایا جائے گا۔

Comments are closed.