آج یوم پاکستان ملی جوش جذبہ سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کا
آج 81 واں یوم پاکستان بھر پور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 23 مارچ کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

پاکستان میں دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور اور پشاور میں21،21 توپوں کی سلامی کے ساتھ یوم پاکستان کا آغاز ہوا۔ جبکہ لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں یہ سلامی دی گئی۔

ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے تاہم کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھا جائے گا.

آئی ایس پی آر کے مطابق بارش کے باعث 23 مارچ کی پریڈ اب 25 مارچ کو منعقد کی جائے گی پریڈ میں تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔

25 مارچ کی پریڈ کا وقت اور مقام وہی ہو گا جو پہلے سے طے شدہ ہے، اس حوالے سے سے گزشتہ روز ہی پریڈ ری شیڈول کر دی گئی تھی.

سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں بیرون ملک پاکستانی شرکت کر رہے ہیں.

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔

Comments are closed.