سابق چیئرمین جھنگ سیداں ابرار شاہ 3 ساتھیوں سمیت قتل کر دئیے گئے

53 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین جھنگ سیداں ابرار شاہ 3 ساتھیوں سمیت قتل کر دئیے گئے، ان کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں سید ابرار شاہ اور ساتھی بیٹھے ہوئے تھے.

قتل کی یہ واردات اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں کی گئی، مقتولین میں مبینہ طور پر ابرار شاہ کا بیٹا بھی شامل ہے.

اسلام آباد مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین جھنگ سیداں کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں سابق چیئرمین سید ابرار شاہ کو 3 ساتھوں سمیت لقمہ اجل بن گئے.

پولیس ذرائع رائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رفاقت،سید علی شیر،صاحب گل شامل ہیں قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے.

تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کی بھاری نفری واردات کے بعد موقع پر پہنچی تاہم تب تک ملزمان فرار ہو چکے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق قتل وردات کا شاخسانہ سابق دشمنی بتائی جاتی ہے جبکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں.

Comments are closed.