اسحاق ڈار کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کااعادہ
فوٹو:فائل
باکو: اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے آذربائیجان میں موجود نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آذری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں، اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا، دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، وزیر خارجہ کی دیگر اہم رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ا?ج ای سی او اجلاس سے انتہائی اہم خطاب بھی کریں گے جس میں وزیرِ اعظم عالمی و علاقائی امور، تجارت کے فروغ، پائیدار ترقی، علاقائی روابط کی مضبوطی اور خطے کے چیلنجز کے حل پر گفتگو کریں گے۔
Comments are closed.