پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ختم ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول دیدیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ختم ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول دیدیا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔
خیبرپختونخواکی 7 جنرل اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے، اسی طرح 2 ٹیکنوکریٹ کی سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔
ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ثانیہ نشترکی خالی نشست پرپولنگ 31 جولائی کو ہوگی.
Comments are closed.