پاکستان سپرلیگ، بابراعظم اورشعیب ملک سمیت کون کس ٹیم میں؟

52 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپرلیگ، بابراعظم اورشعیب ملک سمیت کون کس ٹیم میں؟مختلف فرنچائزمالکان نے اپنی ٹیموں میں برقراررکھے گئےکھلاڑیوں کا اعلان کردیاہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹر بابراعظم اور دنیا بھرمیں فرنچائز کرکٹ کھیلنے والے ٹی ٹوئنٹی آئی کان شعیب ملک کا عملاٰ تبادلہ ہوگیا ہے ملک کراچی کنگز اور بابرزلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی ایس اپل کے آٹھویں ایڈیشن کےلئے پشاور زلمی نے قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کااعلان اور خوش آمدید کہا ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1591107824402239489?t=nJxxfQ-WW4SZ1RwxVEaifA&s=19

پشاور زلمی کی طرف سے ٹوئٹر پر بابراعظم کی آمد اور برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کااعلان کیا،ان میں وہاب ریاض، عامر جمال، محمد حارث، شرفین روتھرفورڈ، سلمان ارشاد اور ٹوم کوہلر شامل ہیں۔

کراچی کنگزنے عماد وسیم کی قیادت میں 2020 کے سیزن میں چمپیئن بنی تھی اس کے بعد 2021 میں بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم کنگز میں ان کی کارکردگی اچھی نہ رہی۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی سے شعیب ملک اور حیدر علی کو حاصل کیا ہے،دوسری طرف شعیب ملک نے کہا پشاور زلمی کے ساتھ گزرے وقت میں محظوظ ہوئے اور کراچی کنگز کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرعزم ہوں۔

کراچی کنگز نے عماد وسیم اور محمد عامر کو اپنی ٹیم میں ایک مرتبہ پھر برقرار رکھا ہے،دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، عامر یامین، حمزہ اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی قاسم شامل ہیں۔

ملتان سلطان نے محمد رضوان، شان مسعود اور خوشدل شاہ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا، دیگر کھلاڑیوں میں رائلی روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، محمد نواز، افتخار احمد، جیسن روئے، محمد حسنین، سل اسمیڈ، عمر اکمل اور نوین الحق کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، آصف علی، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف کو برقرار رکھنے کااعلان کیا ہے.

https://twitter.com/IsbUnited/status/1591094446904705024?t=1TQ_nZWHCVNTER5J5EQI4g&s=19

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 9 فروری 2023 کو ہوگا اور 19 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، آٹھویں سیزن کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز نے فائنل میں دو دفعہ کی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی دفعہ ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

Comments are closed.