امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پربھارتی اعتراض مسترد کردیا

51 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت پربھارتی اعتراض مسترد کردیا اور واضح کیاہے کہ پاکستان کے لئے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے۔

واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ہے۔ ذمہ داری ہے کہ جسے فوجی سامان فراہم کریں اسے مین ٹیننس بھی دی جائے۔

انتونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے لئے ڈیل پہلے سے فراہم کردہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لئے ہے۔ پاکستان کو نئے طیارے، سسٹم یا نیا اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے۔ یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے۔

ان کاکہناتھا کہ دوستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کریں۔یادرہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان اور ا?لات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

Comments are closed.