ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے16 ہزار614 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 104 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا جبکہ ا س وقت ملک کرونا سے متاثرہ 91 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.