ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد دم توڑ گئے

46 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد  جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جاپہنچی جبکہ موذی وائرس میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 161 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments are closed.