کورونا وائرس، مزید 644 کیسز رپورٹ، 170 مریضوں کی حالت تشویشناک

46 / 100

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 644 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے

Comments are closed.