پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی فی لیٹر قیمت 159روپے86پیسے

54 / 100

فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی فی لیٹر قیمت 159روپے86پیسے ہوگئی ہے ، وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اضافے کو اطلاق ہو چکاہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر کے بعد نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ، نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی طرف سے بتایا گیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر ضافے کی سمری مسترد کردی تھی، تاہم وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاتھا کہ اضافہ ہوگا۔

Comments are closed.