جہلم میں گاڑی پر فائرنگ۔3 افراد جاں بحق

جہلم(ویب ڈیسک)جہلم میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر پیر سید توقیر شاہ سجادہ نشین میراں حیدر بادشاہ ٹاہلیانوالہ کے بیٹے، ڈرائیور اور نوکر کو سڑک پر ان کے ڈیرے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

بتایا جاتاہے کہ پیر سجاد ہ نشین کا بیٹا زکریا اور دیگر مقتولین گھر سے ڈیرے پر جارہے تھے بلا ل ٹاون میں تاک میں بیٹھے مسلح افرا د نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔

فائرنگ سے زکریا، ان کا گن مین محسن اور ڈرائیور اظہر موقع پر ہی چل بسے،واقع کی اطلاع پرتھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہو چکے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر عبد الغفار قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ تھانہ صدر جہلم میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے ناکہ بندی کروا دی ھے اور دو تین دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کرلیاجائے گا۔

فائرنگ کرنے والے افراد گاڑی میں سوار تھے اور انکی تعداد تین تھی جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Comments are closed.