انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبرآگئی

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبرآگئی ،سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔

ساوتھ ایسٹ اشیاء مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے،ذرائع آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے، فائبرآپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا۔

فائبر آپٹیکل کیبل انڈونیشیا کے قریب کٹ گئی تھی، آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثرہوئی، پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثرہوگی۔

پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پاکستانی صارفین کو شام کے ٹائم میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.