ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کا نکاح ہوگیا

46 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کا نکاح ہوگیا، تقریب میں قومی کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاوٴس پر کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

 

قومی کرکٹرعالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی علی یونس کا نکاح ہوگیا -  ایکسپریس اردو

تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق سربراہ کرکٹ بورڈ رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق، محمد یوسف، وہاب ریاض،عبدالرزاق، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اورعمران نذیر بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کی چند دن پہلے منگنی ہوئی تھی۔ نکاح کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔

Comments are closed.