عید سے قبل پیٹرول کے بعد بجلی بھی ملک بھر میں مہنگی کردی گئی

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد : عید سے قبل پیٹرول کے بعد بجلی بھی ملک بھر میں مہنگی کردی گئی، حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر عید کے دنوں میں بھی رحم نہ کیا۔

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کی گئی ہے،نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔

صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل،مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے 28 مارچ کو سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق فیصلہ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بجھوایا تھا جس کی حتمی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

Comments are closed.