اڑتالیس ممالک کےساتھ ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( ویب ڈیسک) 48 ممالک کے ساتھ ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کر دیا ۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ناموں میں انڈیا، امریکہ، برطانیہ، افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

وزارت داخلہ نے نئی ویزہ پالیسی جاری کر دی۔ ایران، ملائشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، اسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک ویزہ میں نرمی کے نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔

نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کر دیا گیا ہے، ان ممالک کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر کی جائیگی۔

48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو یہ سہولت دی جائے گئی، 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز اس سے فائدہ اٹھائیں گئے۔

5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گئے، ویزا پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر ویزا 3 ماہ کا دیا جائے گا، نئی پالیسی کے حوالے سے فارن میشن اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا۔

Comments are closed.