چوبیس ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

ویب ڈیسک

راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ کے جائزہ کیلئے 24 ممالک کے سفرا اور دفاعی اتاشی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بریفنگ دیں گے۔

ان سفیروں میں آذربائیجان،بوسنیا،یورپی یونین،پرتگال کےسفرا اوردفاعی اتاشی بھی شامل ہیںسفارتکاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔

سعودی عرب،جنوبی افریقہ،ترکی اورفلسطین کےسفرابھی کنٹرول لائن کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ یونان،آسٹریلیا،ایران،کرغزستان اورعراقی سفیربھی دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہیں۔

سفارتی وفد میں برطانوی،اٹلی،پولینڈ، ازبکستان اورجرمنی کے علاوہ سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر،لیبیا،یمن،افغانستان کے سفیروں کو بھی کنٹرول لائن کا دورہ کروایا جا رہا ہے.

ایل او سی پر مقیم آبادی کی مشکلات کا جائزہ لینے کیلئے وفد میں عالمی ادارہ برائےخوراک کےنمائندےبھی شامل ہیں، بھارت کی طرف سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی نور حسن اور وسیم علی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں بھارتی پوسٹ پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔

Comments are closed.