یکم رمضان ، کتنے پیسوں پر زکوة کٹے گی؟سٹیٹ بینک نے بتا دیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد:رواں سال کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زکوٰة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کر دیاہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقررکیا گیا ہے۔

اس اعلامیہ میں مقررہ نصاب کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو یکم رمضان المبارک کو بچت کھاتوں سے کٹوتی کی ہدایت کردی ہے۔

مقررہ نصاب کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 46 ہزار 329 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوة کی رقم منہا کرلی جائے گی۔

ملک بھر کے تمام بینکوں میں شہریوں کے زکوة نفع نقصان کی شراکت داری کی بنیادوں پر کھولے جانے والے اکاونٹس اور بچت کھاتوں سے منہا ہوگی۔ یاد رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوة کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے۔

ملک بھر کے تمام ملکی اور غیر ملکی بینک یکم رمضان المبارک کو عوام کے لئے خدمات معطل کرکے سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰة منہا کرتے ہیں، پھر یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جاتی ہے، تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔

Comments are closed.