یوم شہداء صوبہ ہزارہ یوم دعا اور یوم عزم کے طور پر منایا گیا

فوٹو : فائل

مانسہرہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام)یوم شہداء صوبہ ہزارہ
چئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کی اپیل پر  یوم دعا اور یوم عزم کے طور پر منایا گیا ۔ہزارہ بھر میں گھروں میں قرآن خوانی کی گئ اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور ہزارہ صوبہ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر کے مطابق مرکزی تقریب ما نسہرہ کاغان فلور مل پر ہوئی۔جس کی صدارت چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کی۔تقریب میں سابق سینیٹر سید ھدایت اللہ شاہ، سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن، سید مظہر قاسم ، سید جنید قاسم ، میاں عنایت الرحمن، سردار شاہ خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اسلام آباد میں سینیٹر طلحہ محمود، سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی، ایبٹ آباد  باغ میں ضلعی کوآرڈی نیٹر عبدالرزاق عباسی، تورغر میں کو آرڈی نیٹر زر گل خان ، بٹگرام میں خان زادہ خان ، کوہستان میں پرنس فضل حق اور ہری پور میں بھی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء صوبہ ہزارہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گی۔

راولپنڈی میں جامعہ صدیقیہ سیٹلائٹ ٹاون میں قرآن خوانی ہوئی۔کوآرڈی نیٹر علماء قاری محبوب الرحمان نے دعا کروائی جبکہ کوآرڈی نیٹر یوتھ کونسل سید رفیع اللہ شیرازی، تبارک شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ کراچی میں کو آرڈی نیٹر کراچی سردار محمد نذیر ،حاجی خورشید ہزاروی،ماسٹر منیر احمد ، مہتدی اعوان سمیت دیگر نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔

چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود، ڈاکٹر سجاد اعوان ، سینیٹر پیر صابر شاہ ،سید قاسم شاہ،پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے اور شہدا نے جس مقصد کے لیے قربانیاں دی تھیں وہ ہم رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم آزما ئش سے دوچار ہے لہذا صوبہ ہزارہ کا ہر رہنماء اور کارکن اپنا فرض ادا کرے اور قوم کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے، مقررین کا کہنا تھا کہ اس آزمائش سے  نکلنے کے بعد صوبہ ہزارہ کی تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔

Comments are closed.