یورپ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی قیادت اور خلوص سے سق سیکھے ، ترک صدر

374
0 0
Read Time:1 Minute, 45 Second

انقرہ( نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی رہنماوٴں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں ترک صدر نے نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے اور دیگر مسائل پر بات کی ہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بحیثیت لیڈر میں دہشت گردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہا ہوں کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترک صدر نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے لکھا کہ مغربی رہنماوٴں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جسارت، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغلگیر ہونے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر اسٹریلوی دہشت گرد کے حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے طرز عمل کو پوری دنیا نے سراہا تھا، دہشتگرد حملے کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کا ردعمل بہت مثبت رہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *