ہمیں سخت لاک ڈاؤن کا مشورہ دینے والے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران سخت لاک داؤن کے خواہش مند اور ہماری پالیسیوں پر تنقید کرنے والے پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر تے ہوئےجلسہ کر رہے ہیں ، یہ جلسہ ایسے وقت کیا جارہا ہے جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اتوار کو پشاور میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے ، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر اہم اپوزیشن رہنما بھی خطاب کریں گے۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چار میں کے دوران پہلی بار ایک دن میں کورونا سے پاکستان میں 42 افراد انتقال کر گئے ہیں.

Comments are closed.