ہری پور، امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

0
0 0
Read Time:51 Second

ہری پور(یاورحیات )نیو جاگل دھمکار کالونی میں مسجد امام کے قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، آلہ قتل پستول 9ایم ایم بھی برآمد ہو گیا.

ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز نے ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں جاگل میں قتل ہونے مسجد امام کیس کے متعلق تفصیلات بتائیں.

کچھ عرصہ قبل تھانہ کھلابٹ کی حدود نیو جاگل دھمکار کالونی میں صبح کی نماز کے لئے اعلانات پر امام مسجد اللہ یار کے قتل کا واقع رونما ہوا تھا جس کے ملزم محمد نواز ولد میر حیدر سکنہ دھمکار کالونی کو گرفتار کیا گیا.

ملزم قتل کے بعد موقع سے روپوش ہوگیا تھا ملزم کی گرفتاری کے لئے تفتیشی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مارتی رہی اورآج 26 مارچ 2021 کو گرفتار کر لیا.

پولیس نے ناڑہ جنگل میں کاروائی کے دوران ملزم محمد نواز کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل پستول 9ایم ایم بھی برآمد ہوگیاگرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »