گلیات میں برفباری کے باوجود سیاحوں کا رش، ہوٹل بھر گئے

ایوبیہ ( عتیق عباسی )گلیات ایوبیہ میں روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے بالائی علاقوں میں اب تک چھ سے آٹھ انچ تک برف پڑ چکی ہے.

برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاح گلیات ایوبیہ خانسپور کا رخ کر چکے ہیں اور اس وقت گلیات کے تمام ہی نجی ہوٹلز میں تل دھرنے کو بھی جگہ باقی نہیں ہے.

ایوبیہ میں تمام ہی ہوٹلز فل ہو چکے ہیں ، شاہرائوں پر منچلے برف سے لطف ہورہے ہیں ۔ گلیات میں برفباری کے بعد انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے شاہراہیں صاف کر دی جاتی ہیں.

برف کے باعث مختلف رابطہ سڑکوں کی صفائی نہ ہونے کے عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اکثر اوقات بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا بھی بڑا مسئلہ عوام کو درپیش رہتا ہے.

تاہم موسم گرما کی طرح موسم سرما میں بھی برفباری کے دلکش موسم میں سیاح کی ایک کثیر تعداد اس وقت بھی گلیات میں موجود ہے ۔

انتظامیہ کی بھرپور کارکردگی بھی دیکھنے میں آ رہی ہے ڈی ایس پی گلیات راجہ جمیل الرحمان اپنی پوری نفری کے ساتھ رابطہ سڑکوں پر خود ٹریفک بحال کرواتے ہوئے دیکھائی دیے.

دوسری طرف ایوبیہ چیئرلفٹ بھی سیاحوں کا محور بن چکی ہے اور ایک بڑی تعداد ایوبیہ چیئرلفٹ سے بھی لطف اندوز ہونے کیلئے پہنچی ہوئی ہے گلیات کی رونقیں دوبالا ہیں.

Comments are closed.