گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمرن خان گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔

فتح اللہ ، راجاناصر عباس ، سہیل عباس، شمس لون ، راجامحمد زکریا اور حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے.

جاوید مناوا ، وزیر کلیم ، اور راجا اعظم بھی کابینہ کا حصہ ہوں گےبتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

وزیراعظم کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے.

عمران خان آئندے ہفتے بدھ کے روز گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس دوران وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے نام کی منظوری دی تھی ، وزیراعلیٰ کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کرلیا گیا.

وزیراعلیٰ کیلئے وزیراعظم کو پارٹی کی جانب سے دو نام بھجوائے گئے تھے وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا کام شروع کردیا ہے.

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی حتمی منظوری کیلئے دو ناموں میں سے بیرسٹر خورشید شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا جب کہ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے لیے 2 نام شارٹ لسٹ کیے تھے.

دوسری طرف اسی طرح الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے تحت خواتین کی 6 مخصوص اور ٹیکنو کریٹس کی 3 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے.

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔

Comments are closed.