گلو کارہ رابی پیرزادہ کا کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ویڈیو پیغام

1090
0 0
Read Time:1 Minute, 27 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے لوگوں کو لبرٹی مارکیٹ لاہور پہنچنے کی اپیل کی۔

رابی پیرزادہ نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں  کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دینے کے لیے کل میں لبرٹی چوک پرموجود ہوں گی آپ بھی میرا ساتھ دیں۔

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کو یہ کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر کشمیر کے لیے آواز اٹھانی ہے میں وزیراعظم کے ساتھ ہوں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان، انہوں نے مزید کہا کہ میں 6 ستمبر کو کسی بھی شہید کے گھر جاؤں گی۔

گلوکارہ نے کہا کہ میں اس جمعے کو 12 بجے لبرٹی چوک پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وہاں پر موجود ہوں گی آپ سب بھی میرا ساتھ دیں۔

یاد رہےشہزاد رائے نے بھی کشمیریوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کا عزم کرتے ہو ہےایل او سی کے دورے کا اعلان کر چکے ہیں۔

گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹویٹر پر کشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی 2500 طالبات کے ساتھ کشمیر آور منائیں گے اور بہت جلد ایل او سی کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کو پورے ملک میں کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے، کشمیر آور کل 12 بجے سے شروع ہوکر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *