گرفتار11چینی باشندے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

14
0 0
Read Time:1 Minute, 24 Second

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کرکے چین میں ان سے جسم فروشی کرانے کے الزام میں گرفتار 11 چینی باشندوں کولاہور کی مقامی عدالت نے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سیل نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے اور ان سے جسم فروشی کرانے والے گروہ کے چینی سربراہ سمیت اب تک ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے 11 چینی باشندوں اور دو پاکستانی شہریوں کو ا?ج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے پیش کیا۔

عدالت نے 11 چینی شہریوں کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف ا?ئی اے کے حوالے جب کہ 2 پاکستانی ملزمان انصر اور شوکت کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کو 13 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

چینی سفارتخانے نے گزشتہ روزہ اپنے ایک بیان میں چینی شہریوں سے شادی کے بعد پاکستانی خواتین سے چین میں زبردستی جسم فروشی اور ان کے اعضائکی فروخت کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

بیان میں یہ کہا گیا کہ اگر کوئی چینی شہری پاکستان میں جرم کرتا ہے تو چین ان پر کریک ڈاوٴن کی حمایت کرتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *