کینیڈا،فائرنگ سے خاتون پولیس افسر سمیت16افراد ہلاک

فوٹو: اے ایف پی فائل،سوشل میڈیا

اٹاوا (ویب ڈیسک)کینیڈا میں پولیس کی گاڑی میں ایک حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت 16افراد ہلاک ہو گئے بعد میں پولیس نے حملہ آور کو بھی مار ڈالا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

موصولہ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے نووا سکوشیا میں پیش آیا جہاں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک حملہ آورہفتہ کویہ واردات کی اس دوران فائرنگ اور پولیس کی طرف سے سرچ اور تعاقب کا یہ سین تقریباً12گھنٹے چلتا رہا۔

ہلاک ہونے والی خاتون پولیس افسر۔ فوٹو: کینیڈین پولیس

پولیس حکام نے حملے کی اطلاع ملنے کے بعد کینیڈا کے دیہی علاقے پورٹا پیک کے رہائیشیوں کو اپنے گھروں میں بند رہنے کی ہدایات جاری کر دی تھیں جب کہ پولیس کے مطابق حملہ آور بظاہر ایک پولیس کی گاڑی چلا رہا تھا۔

حملہ آور نے نووا سکوشیا کے مختلف علاقوں میں کئی افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا جس کے بعد حکام ابھی تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی تقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واردات کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی جانی والی تصویروں میں حملہ آور کے تعاقب کے دوران تباہ ہونے والی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے
رائل کنیڈین ماؤنٹڈ پولیس میں23سال سے ملازمت کرنے والی کانسٹیبل ہائڈی سٹیوین سن بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے نووا سکوشیا کے اسسٹنٹ کمشنر لی برگرمین نے فیس بک پر واقعے کی جو تفصیل لکھی ہے اس کے مطابق ہائڈی نے اپنے فرائض نبھاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی،اے سی کے مطابق ہائڈی شادی شدہ تھیں اور ان کے لواحقین میں ان کے شوہر اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

فائرنگ واقعہ کوکینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسے ایک خوفناک صورتحال قرار دیا جبکہ صوبے کے پریمیئر سٹیفن میکنیل نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ہمارے صوبے میں تشدد کا ایک بہت بھیانک واقعہ ہے۔

فیڈرل پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور کی گاڑی دیکھنے میں بالکل پولیس کار جیسی لگتی تھی تاہم اس میں صرف رجسٹریشن پلیٹ نمبر کا فرق تھا،واردات کے دوران ہی حملہ آور نے گاڑی تبدیل کر لی اور ایک چھوٹی چاندی رنگ کی شیورلیٹ گاڑی میں سوار ہو گیاتھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا، مشتبہ حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گیبریل وارٹ مین کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور نے پورٹاپک میں مختلف مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا اس لیے آخری اطلاعات تک قصبے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

Comments are closed.