کورونا وائرس ،دنیا ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنیکا کا سوچے، وزیراعظم

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ایسے دیگر ترقی پذیر ممالک کے قرضہ معاف کرنے کے بارے میں سوچے، ہماری معیشت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی.

عمران خان نے یہ بات امریکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ہے، وزیراعظم عمران خان کا موقف تھا کہ کورونا وائرس ترقی پزیر ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے.

لہذا بہتر یہ ہوگا دنیا پاکستان جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک کا قرضہ معاف کرنے کے بارے میں سوچے کیونکہ اس اقدام سے ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا ملک میں پھیلا تو معیشت بحال کرنے کی کوششوں کو سنگین نقصان ہوگا جب کہ اتنے بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس طبی سہولتیں ناکافی ہیں.

وزیراعظم عمران خان کا طالبان امریکا مذاکرات کے حوالے سے  کہنا تھا کہ طالبان کے حوالے سے افغان صدر کا بیان مایوس کن ہے، حکومت میں آنے کے بعد امریکا کے ساتھ افغان امن معاہدے پر کام کیا.

انھوں نے کہا افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جانی چاہیے جب کہ پاکستان اب امن کے لیے امریکا کا ساتھی ہے۔

Comments are closed.