کورونا،معاشی بد حالی ہے، پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب دنیا کو معاشی بدحالی کا شکار ہے، ایسے میں پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں یا پھر کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے رعایتی قرضے کی سہولت دی جائے۔

وزیراعظم نےرات گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں شرح نمو میں اضافے کے لیے زور دیا ہے.

عمران خان نے کہا 5 ترقی پذیر ممالک پہلے ہی ڈیفالٹ کرچکے ہیں، قرضوں پر ریلیف دینے پر جی 20 کے شکر گزار ہیں تاہم دنیا کو چاہیے کہ پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس پر پرقابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا گیا، کورونا کے باعث بڑی معاشی بدحالی کا سامنا ہے.

ہمارے ملک میں ساڑھے 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے، ہم کورونا وبا کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب پالیسی پر کام کیا.

انھوں نے کہا کہ دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان بھی بجٹ خسارے میں کمی لارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس 15 لاکھ افراد کی جان لے چکاہے.

اس وقت ہمیں کورونا کی بدترین دوسری لہر کا سامنا ہے، کورونا وائرس کی ویکسین ہر کسی کے لیے میسر ہونی چاہیے، دنیا کے بعض ملکوں سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ تشویش ناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضروری ہے کہ بدعنوان سیاست دان اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے، انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سالانہ 15 کھرب ڈالر کی سرمایہ کی جائے.

وزیراعظم نے ایک بار پھر عالمی سطح پر موجود تنازعات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا معاشی سیکیورٹی، تنازعات کے خاتمے کے لیے یو این کے چارٹر پر عمل یقینی بنایا جائے۔

Comments are closed.