کوئٹہ گلیڈی ایٹر پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

44
0 0
Read Time:2 Minute, 15 Second

کراچی (محمد نعیم نذیر)پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا کرفائنل میں پہنچ گیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 187 رنز کے ہدف دیاتھا جس کے تعاقب میں مقررہ اوورز پشاور زلمی 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

اس سے قبل کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احمد شہزاد نے کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں احمد شہزاد ایک رن بناکر ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

واٹسن اور احسن علی نے 111 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم 114 کے مجموعی اسکور پر شین واٹسن 71 رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، شین واٹسن 71، احسن علی 46 اور عمر اکمل 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2، حسن علی، ملز، ثمین گل اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا 41 کے مجموعی اسکور پرر کامران اکمل 22 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔

مستحکم آغاز کے باوجود 90 کے مجموعی اسکور پر زلمی کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی تاہم پولارڈ اور کپتان سیمی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 83 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

رنز اوسط بڑھ جانے کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کی پارٹنرشپ کے باوجود زلمی کامیابی سے ہدف کا تعاقب نہ کرسکی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔

زلمی کی جانب سے ڈیرن سیمی 46، پولارڈ 44 اور امام الحق 23 رنز بناکر نمایاں رہے،کوئٹہ کے محمد حسنین نے 2، روسو، احسن علی، واٹسن اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی ر ٹیم تیسری بار فائنل کھیلے گی تاہم کوئٹہ اب تک کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔

کوالیفائر میں شکست کا سامنا کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کل ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے پھر فائنل پہنچنے کی ایک اور کوشش کرے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish