کوئٹہ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خریدوفروخت پر پابندی

1130
0 0
Read Time:1 Minute, 14 Second

فوٹو: فائل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر آج سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کوئٹہ میر فاروق لانگو کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے 12 گودام سیل کردیے گئے ہیں، پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں ماحول دوست ‘بائیو ڈی گریڈیبل’ شاپرز متعارف کرائے جارہے ہیں جب کہ نجی شعبے میں بائیو ڈی گریڈیبل مینوفیچرنگ پلانٹ نے کام بھی شروع کردیا ہے۔

فاروق لانگو کے مطابق بائیو ڈی گریڈیبل شاپنگ بیگز کے سوا دوسرے شاپرز کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور پلاسٹک شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کا مزید کہنا تھا کہ تاجر بائیوڈی گری ڈیبل شاپروں کے علاوہ دوسرے پلاسٹک نہ خریدیں، بائیو ڈی گریڈیبل شاپرز ماحول دوست ہیں جو کچھ عرصے بعد خود بخود ختم ہوجاتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish