کریس گیل نے زیادہ چھکوں کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کرس گیل نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا

ویسٹ انڈیز کے اوپنر بلے باز کرس گیل نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چار سو چھہتر چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلینڈ کے خلاف برج ٹاون میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انہوں نے ریکارڈاپنے نام کیا۔کرس گیل نے 135رنز کی اننگز میں 12 چھکے لگائے۔
گیل انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک مجموعی طورپرچار سو اٹھاسی چھکے اپنے نام کے درج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 444 ویں میچ میں انجام دیا ہے۔

اس سے قبل 476 چھکوں کے ساتھ پاکستان کیشاہد آفریدی سر فہرست تھے۔آفریدی نے یہ کارنامہ پانچ سو چوبیس میچز کھیل کر سرانجام دیا تھا۔
کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں 285، ٹی ٹوئنٹی میں 103 اور ٹیسٹ میچز میں 98چھکے لگا چکے ہیں۔

Comments are closed.