کراچی کنگ کی گلیڈی ایٹرپرفتح،عثمان شنواری نےآخری اوور میں بازی پلٹ دی

کراچی(محمد نعیم۔ نذیر)شنواری نے آخری اوور میں بازی پلٹ دی،  گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کیلئے صرف پانچ رنز درکار تھے لیکن عثمان شنواری کی شاندار گیند بازی کی بدولت ایسا نہیں ہو سکا۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور منرو میدان میں اترے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔

کراچی کنگز کی جانب سے نوجوان بلے باز بابر اعظم 56، منرو 30، انگرام 24 اور افتخار احمد 44 رنز دے کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 191 کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا، احمد شہزاد اور شین واٹسن میدان میں اترے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔

احمد شہزاد نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 99 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ گلیڈی ایٹرز کے پانچ بلے باز ڈبل فگر ہی میں نہ پہنچ سکے۔

شین واٹسن 19،عمر اکمل 27رنز بنا کر آوٹ ہوہے، آخری اوور میں صرف سرفراز نے دھوکہ نہیں دیا بلکہ احمد شہزاد اور انور علی بھی آوٹ ہو گیے، سہیل تنویر نے آخری گیند پیڈ پر کھا ہی اور کو ہٹہ کو شکست ہو گہی۔

کراچی کنگز کی فتح میں عثمان شنواری اور عمر خان نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کا آخری اوور دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

آخری اوور میں گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے صرف 5 رنز درکار تھے لیکن عثمان شنواری نے ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا۔

Comments are closed.