کراچی کنگ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست

شارجہ( سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگ کو باآسانی 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رونکی نے 67 رنز سکور کیے جبکہ سمیت پاٹیل نے 45 رنز سکور کیے اور دونوں بلے باز ناقابل شکست رہے، کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتااور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگز کے بلے بازوں کو دباوٴ میں رکھا جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
ڈنک نے 49 اور عامر یامین نے 35 رنز بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور مجموعے کو 143 تک پہنچایا۔اوپنر بابراعظم 27، منرو صفر،اویس ضیا3،انگرم 5،لیونگسٹن 22 اور عماد وسیم صفر پر آوٴٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جب کہ رومان رئیس اور محمد موسیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد نے سترویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

Comments are closed.