کراچی میں میدان سج گیا، قلندر اور یونائیٹڈ کا7بجے میچ ہو گا

کراچی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف میں پہنچنے کیلئے آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان زور آزمائی ہوگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

پی ایس ایل پاکستان منتقل ہونے کے بعد آج پہلا میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، شائقین کی سٹیڈیم میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہیں۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچننے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں آج میچ دیکھنے والوں کے لیے انتظامیہ نے کئی مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو پارکنگ مقامات پر آنا ہوگا جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

پی ایس ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی بہت پر جوش ہیں ۔

Comments are closed.