چور اکٹھے ہوں تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آیا ہے، شہباز گل

ویب ڈیسک

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیلئے قانون سازی سے انہیں اتنا مسئلہ کیوں ہے؟

لاہور میں پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شہباز گل جب سارے چور اکٹھے ہو جائيں تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگيا ہے، آج یہ اسی لیے اکٹھے ہو رہے ہیں.

شہباز گل نے کہا آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے اپوزيشن کی پیاس نہیں بجھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن کی یہ پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف کیا کچھ نہیں کہتی رہیں، اپوزیشن والے مل کر صرف این آر او مانگ رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے این آر او نہ دینے کا فیصلہ کیا اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے، جس کا دل چاہے خطاب کر لے لیکن اپوزیشن کو پیغام ہے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

منی لانڈرنگ کیلئے قانون سازی سے انہیں اتنا مسئلہ کیوں ہے؟ جتنی مرضی اے پی سی کر لیں، این آر او نہیں ملنا۔ شریف خاندان سے زیادہ کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران اشرافیہ چاہتی تھی مکمل لاک ڈاؤن ہو، وزیراعظم نے مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا اورغریب کا سوچا۔ عمران خان نے شب و روز ایک کر کے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

وزیراعلی سندھ نے ڈھٹائی سے کہا کوئی بھوک سےمرتا نہیں دیکھا، اس بچےکی ویڈیو دیکھ لیں جس کا مرغا گندا پانی پینے سے مر گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے احساس پروگرام میں بلاتفریق عوام کی مالی معاونت کی۔

Comments are closed.