چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 7 مئی کو ہو گا، رویت ہلال کمیٹی

12
0 0
Read Time:1 Minute, 15 Second


اسلام آباد (زمینی حقائق )مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہو گا۔

حافظ رضوان احمد غلزہی چاند دیکھ رہے ہیں۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں ہوا۔

ادھر زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علماء اور ماہرین کی اتفاق رائے سے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور وہاں آج تراویح اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *